عامر لیاقت نے بول ٹی وی کیوں چھوڑا؟ اصل حقیقت سامنےآگئی!

Image result for ‫عامر لیاقت‬‎

اسلام آباد -معروف اینکر پرسن اور مذہبی سکالر عامر لیاقت نے چند روز قبل بول نیوز نیٹ ورک پر اپنے آخری پروگرام کے دوران استعفے کا اعلان کیا تو سب ہی حیرت میں مبتلا ہو گئے اور تیزی سے یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ ”ہم نیوز“ میں جانے کیلئے بول سے الگ ہوئے ہیں لیکن اب ایک اورکہانی سامنے آ گئی ہے۔جس کے مطابق عامر لیاقت نے بول نیٹ ورک کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ یہ بول نیٹ ورک کی جانب سے شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔ عامر لیاقت نے معافی مانگتے ہوئے بول ٹی وی چھوڑ دیا کیونکہ یہ گروپ بول انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک اور چینل لانچ کرنے جا رہا ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ عامر لیاقت بول نیوز سے بول انٹرٹیمنٹ میں شفٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بول نیٹ ورک اپنی انوکھی اور منفرد اشتہاری مہم کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتا ہے اس لئے یہ کہانی بھی کافی حد تک قابل فہم ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کے علاوہ ساجد حسن کی جانب سے بھی بول نیوز نیٹ ورک چھوڑنےکا اعلان سامنے آچکا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *