افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں، آرمی چیف

پاکستان نے ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے- فوٹو : فائل

راولپنڈی -آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے جب کہ افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور وفد نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر بہتر سیکیورٹی کیلیے افغان اور امریکی فوج سے ملکرکام  کرنے کے عزم کو دہرایا۔

View image on TwitterView image on Twitter

اس موقع پر آرمی چیف نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تسلیم کی جائیں اور امن کے لیے کئی عشروں کی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک دلچسپی نہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *