پرویز رشید کا بیان، چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے!

اسلام آباد -سابق وزیر اطلاعات اور سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان محمد اسلم شاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاش پرویز رشید اپنے بیان میں یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔

ترجمان سابق وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پرویز رشید میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں، اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو انہیں حکومت کو یہ مشورہ دینا چاہیئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس 6 رکنی کمیٹی نے پرویز رشید کے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اس کا صرف ایک ممبر وزارتِ داخلہ سے تھا جب کہ باقی 5 ممبر وفاقی یا صوبائی حکومت کے ماتحت تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *