ڈاکٹر رتھ فاؤ کی حیران کن آخری وصیت منظر عام پر آ گئی!

Image result for ‫رتھ فاؤ‬‎

کراچی -جزام کے خاتمے کیلئے خدمات انجام دینے والی پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری وصیت منظر عام پر آ گئی۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ شدید بیماری کی صورت میں ان کو علاج معالجے کیلئے وینٹی لیٹر پر منتقل نہ کیا جائے اور مرنے کے بعد جسد خاکی ہسپتال لایا جائے،ڈاکٹر رتھ کی وصیت کے مطابق انہیں لال جوڑے میں پاکستان میں ہی دفن کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو جزام کے خاتمے کیلئے 1960میں پاکستان آئی تھیں اور اپنی زندگی جزام کے خاتمہ کیلئے وقف کر دی تھی اور انہیں کی خدمات کی وجہ سے اقوام متحدہ نے پاکستان کو 1996 میں جزام فری ملک قرار دے دیا تھا،آج انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،پاکستان کی مدر ٹریسا 10اگست کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *