پشاور میں ڈینگی نے وبا کی شکل اختیار کرلی

21

پشاور۔ پشاور میں ڈینگی نے وبا کی شکل اختیار کرلی ، ڈینگی بخار سے 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900کے قریب پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی اورمریضوں کو واپس بھجوایاجانے لگاتاہم دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کے پی کے حکومت کو وباءپر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کروا دی تھی اور اسی حوالے سے پنجاب سے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں مریضوں کے اعلاج کیلئے آج پشاور پہنچیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت ڈینگی کے مرض سے نپٹنے میں کافی مشکلات کا میں گھری ہوئی نظر آ رہی اور اچھی صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے پر شہری بھی کے پی کے حکومت اور عمران خان پر برہم نظر آ رہے ہیں ۔خیبر پختون کے علاقے تہکال میں وباء کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں گو عمران گو اور گو خٹک گو کے نعرے لگائے گئے، ضلعی انتظامیہ کی آگاہی مہم بھی بدنظمی کا شکار ہوگئی ، شدید نعرے بازی کے باعث ناظم اور دیگر حکام تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، لوگوں نے شہبازشریف سے مدد مانگ لی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *