چین کے حملے کا خطرہ، بھارت کی تینوں مسلح افواج ہائی الرٹ!

Image result for ‫بھارتی فوج الرٹ‬‎

نئی دہلی -نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی فوجوں کو چوکنا رہنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں چین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر فوجوں کی آمادگی اور ان کے چوکنا رہنے پر زوردیا جبکہ ڈوکلام میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہندوستان کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے لداخ میں دراندازی کرکے ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھرا شروع کردیا جس میں دونوں ملکوں کے متعدد فوجی زخمی ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *