صدر ممنون مستعفی ہوجائیں گے، معروف اینکر کا دعویٰ

mamnoon

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین کا بھی خاموشی توڑتے ہوئے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اب سابق وزیراعظم نوازشریف کی بات نہیں مانیں گے نہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوں گے بلکہ وہ نوازشریف کے خلاف ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون وزیر بھی کچھ دنوں تک پارٹی معاملات بارے بولیں گی اور اس کے علاوہ فواد حسن فواد بھی کچھ دنوں میں فارغ کر دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے آپ کو خود احتساب کے لیے پیش کر دینا چاہیے اس سے پہلے کے کوئی صوبیدار حیثیت کا بندہ ان سے تحقیقات کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *