ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ہدف شہباز شریف تھے، معروف اینکر کا انکشاف

shehbaz sharif

لاہور (ویب ڈیسک )سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس خود کش حملے کے ملزمان پکڑے گئے ہیں اور انکشاف یہ ہوا ہے کہ اس حملے کا ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، اور ان پر حملہ کر کے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا جو ناکام ہو گیا۔لیکن اس افسوسناک واقعہ میں تیس سے چالیس لوگ شہید ہوئے اور 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس انکشاف کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم وہ ہے جو شہباز شریف کے ہمسایہ گھر میں رہ رہا تھا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ حملہ ہندوستان کے ایک عنصر نے کروایا ۔ اور وزیر اعظم ہاؤس کے اندر یا باہر کی ایک انتہائی معتبر شخص نے شہباز شریف کو ٹارگٹ کروایا تھا ۔ تاکہ وہ شہید ہو جائیں اور پھر وہ لوگ ان کے جنازے پر سیاست کرسکیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *