بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لاپتا ہوگئے!

Image result for ‫نریندر مودی‬‎

وارانسی-بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ’’لاپتا ‘‘ ہو گئے ،مودی کے انتخابی حلقے کی دیوراوں پر ’’تلاش گمشدہ ‘‘ کے پوسٹر چسپاں کر دیئے گئے، مقامی پولیس نے پوسٹر لگانے والوں کی تلاش شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب’’ نامعلوم افراد‘‘ ضلعی عدالت کے احاطے میں نریندرا مودی کے ’’تلاش گمشدہ ‘‘ کے اشتہار بڑی تعداد میں دیواروں پر چسپاں کر کے فرار ہو گئے ،مودی کے لاپتا ہونے کے بارے میں دیواروں پر لگے ان اشتہارات کو دیکھتے ساتھ ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور نریندرا مودی کی ’’تلاش گمشدہ ‘‘ کے اشتہار لگانے والوں کی تلاش شروع کر دی ۔ دوسری طرف سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن بھاردواج کا کہنا ہے کہ ہمیں دیواروں پر وزیر اعظم مودی کے ’’لاپتا‘‘ ہونے کے اشتہار بارے اطلاع ملی ہے جس پرہم نے اشتہار لگانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ پوسٹر لگانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ۔بھارتی ٹی وی نے جب اس بارے وارانسی میں نریندرا مودی کے پارلیمانی دفتر میں رابطہ کیا تومودی کے آفس انچارج شیوشرن پاٹھک کا کہنا تھا کہ وہ ان اشتہاروں کے بارے میں فی الحال کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ وارنسی کی دیواروں پر چسپاں کئے جانے والے پوسٹرز میں بھارتی وزیر اعظم کی بڑی تصویر چھپی ہوئی ہوئی ہے اور اس پر تحریر لکھی گئی ہے کہ ’’ تلاش گمشدہ ، لاپتا ممبر پارلیمنٹ ،مودی جی ، جانے وہ کون سا دیش ہے جہاں تم چلے گئے ہو ‘‘ جبکہ من جانب میں ’’بے بس ،لاچار اور مایوس عوام لکھا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *