معروف سیاسی شخصیت نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

Image result for rasheed godail

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بس اب اور نہیں۔۔۔! سیاسی گرما گرمی عروج پر، اہم سیاسی شخصیت کا سیاست سے کنارہ کشی کا دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے سیاست سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رشید گوڈیل نے اپنی سیاست کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ رشید گوڈیل نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سےمنتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل آئندہ الیکشن 2018 میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل نے یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباؤ کی وجہ سے کیا ہے۔ رشید گوڈیل دو سال قبل کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے اور اس حملے کے بعد سے ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ 2 سال قبل ہونے والے اس حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور رشید گوڈیل شدید زخمی ہوئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *