حکومت کے خلاف کیوں گانے گائے؟ معروف گلوکاروں کے خلاف مقدمات درج

ganay

لاہور(آئی این پی)حکومت مخالف گانے بنانے اور گانیوالے شوبز فنکاروں کے خلاف3مقدمات درج جبکہ حکومتی کے ماتحت انٹیلی جنس اداروں نے شوبز فنکاروں کی حکومت اور سیاسی مخالف سر گر میوں کی بھی مانٹیر نگ شروع کردی ‘سوشل میڈ یا پر حکومت مخالف پوسٹ لگانیوالے شوبز فنکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق قوال شیر میاں داد کے منیجر اور شاعر قیصر ندیم گڈو‘قوال شیر میاں داد‘سابق اداکارہ کرن کے شوہر اور واپڈا ٹاون کے رہائشی اداکار ببو رانا، گلوکار ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان عرف زیبی‘ڈی جے ولی سن ساونڈ ریکارڈسٹ، میوزیشنز اور سٹوڈیو مالکان کے خلاف تین مقدمات درج ہوچکے ہیں ترجمان حکومت پنجاب کی مدعیت میں درج مقدمات میں موقف اختیار کیا گیا ہے مذکورہ فنکاروں نے پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کے ایما پر ن لیگ اور حکومت مخالف گیت بنائے ہیں اور حکومت کو بغیر کسی ثبوت کے بدنام کیا جارہا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *