افریقی بزرگ نے ڈرون ہاتھوں میں اٹھایا اور ایک ایسی بات کی کہ قسمت ہی بدل گئی

گھانا(ویب ڈیسک )افریقی ملک گھاناکے الحسن عبداللہ کی اللہ تعالیٰ نے سن لی۔اس نے حج کی خواہش کی تواللہ تعالیٰ نے اس کے اسباب ترکی میں پیدافرمادئیے۔ہوا کچھ یوں کہ افریقہ کے ملک گھانا کے ایک دور دراز گاؤں میں ترک چینل ٹی آر ٹی کی ٹیم ایک ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران ان کا ڈرون کیمرہ گرگیا جو قریب ہی موجود بزرگ دیہاتی الحسن عبداللہ نے اٹھالیا۔ جب ترک صحافی ڈورن لینے پہنچے تو عبداللہ نے ان سے دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا۔ عبداللہ نے کہا کہ ” کیا یہ ڈرون تھوڑا بڑا نہیں ہوسکتا تاکہ مجھے مکہ لے جائے“۔ترک صحافی نے الحسن عبداللہ کی یہ خواہش تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کردی جو ترک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد ترک حکومت حرکت میں آئی اور فوری طور پر عبداللہ سے رابطہ کیا اور اسے سرکاری خرچے پر پہلے ترکی بلایا جہاں اس کی خوب مہمان نوازی کی گئی اور اس کے بعد اسے سرکاری خرچ پر حج پر روانہ کردیا۔ انہیں استنبول کے ایئر پورٹ سے ترک اعلیٰ حکام نے روانہ کیا۔واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ ’ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *