عطائی ڈاکٹر نے بچے کے ختنے کرتے ہوئے حساس رگ کاٹ دی،بچہ موقع پر ہی جاں بحق

bach
سیت پور(نمائندہ خصوصی)عطائی نے غلط ختنہ کر دیا،خون زیادہ بہنے سے 40دن کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کے دریا پار علاقہ بستی حاجی کا رہائشی فیاض حسین اپنے 40دن کے بچے عون محمد کو ختنہ کرانے کے لئے خانگڑھ دوئمہ میں ڈاکٹر محمد سلیم کے پاس لے گیا جہاں عطائی ڈاکٹر محمد سلیم نے 40دن کے عون محمد کی ختنہ کرتے وقت ایک حساس رگ کاٹ دی جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون زیادہ بہنے لگاجسے عطائی ڈاکٹر سنبھال نہ پایا اورخون زیادہ ضائع ہو نے سے 40دن کا بچہ عون محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سیت پور موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور بھجوایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی  ،پولیس تھانہ سیت پور نے متوفی بچے کے والد فیاض حسین دریشک کے بیان پر عطائی ڈاکٹر محمد سلیم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *