نواز شریف اور بچے آج نیب میں طلب!

نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کیے گئے۔ فوٹو : فائل

 لاہور -قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے  مطابق نیب لاہورکی جانب سے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا ہے۔

اس سے قبل بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے بعد نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *