اسٹیبلیشمنٹ نے ق لیگ پرہاتھ رکھ دیا، ن لیگ کے 70 ارکان ٹوٹنے کے لیے تیار

shujaat

اسلام آباد : عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب چوہدری شجاعت کی حمایت کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے کچھ روز قبل دعوی کیا گیا تھا کہ ن لیگ کے 70 اراکین اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں۔ چوہدری شجاعت نے مزید دعوی کیا تھا کہ یہ تمام رہنما جلد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ اس حوالے سے اب معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے ردعملدیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت کے دعووں میں کافی حد تک صداقت ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب بھی چوہدری شجاعت کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ چوہدری شجاعت کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *