آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی!

کراچی -آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے ہڑ تال کی خبروں کی تردید کر دی ہے ،جس سے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی بھی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گردش کرتی ہڑتالوں کی خبریں بے بنیاد ہیں پورے ملک میں تیل کی ترسیل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہےاور جاری رہے گی۔ ملک میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن ہی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بابر اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام ہڑتال کی خبروں کی طرف توجہ نہ دیں، کل ہم 9بجے گورنر سندھ سے ملاقات کر کے ان کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *