خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی کے خلاف پنجاب سے مدد مانگ لی!

پشاور -خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی کے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی مدد کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ صوبے میں ڈینگی کی وبا پھیلنے کے بعد پنجاب سے ایک میڈٰیکل ٹیم خصوصی طور پر کے پی کے روانہ کی گئی تھی تاکہ وہاں کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کر سکے۔ آج صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس مرض کے شکار افراد کا علاج کیا جا سکے۔

اس سے قبل پنجاب سے جانے والی ٹیم کو کے پی کے میں ہسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، حکومت بضد تھی کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کر کے ڈینگی کا مقابلہ کرےگی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا تو ابتدائی طور پر 80 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ امیر مقام نے بھی کیمپ کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترکئی نے صوبہ پنجاب کی حکومت سے رابطہ کیا اور خواجہ عمران نذیر سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے میں ان کی مدد کریں جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی ٹیموں کو مریضوں کےعلاج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ پنجاب کی موبائل ٹیم میں جدید سہولیات میسر ہیں جسے ڈینگی کے علاج کے لیے ادویات سمیت میڈیکل آلات سے آراستہ کیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *