گورے کھلاڑی کے کیچ ڈراپ کرنے پرمحمد عامر کا ایسا اشارہ کہ ویڈیو وائرل ہو گئی!

اسلام آباد -کیچ کیوں چھوڑا؟ کاؤنٹی میچ میں محمد عامر کا غصہ ساتویں آسمان پر، گراؤنڈ میں ہی فیلڈر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے، تفصیلات کے مطابق کسی میچ میں فیلڈر سے اگر کیچ چھوٹ جائے تو باؤلر کو شدید غصہ اور افسوس ہوتا ہے ایسا کچھ محمد عامر کے ساتھ ہوا، وہ بھی فیلڈر کے کیچ چھوڑنے پر آگ بگولہ ہو گئے۔اس سے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں اظہر علی نے ان کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا تھا جس پر ان کا غصہ سب نے دیکھا تھا، لیکن اپنے تو اپنے اب ایک غیرملکی کھلاڑی بھی ان کے غصے سے نہ بچ سکا۔ کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر گیند کرا رہے تھے ان کی گیند پر بلے باز نے اونچا شاٹ کھیلا جو سیدھا باؤنڈری پر کھڑے کھلاڑی کی طرف گیا مگر وہ کھلاڑی اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں، فیلڈر کی اس حرکت پر کمنٹیٹرز نے بھی حیرانی کا اظہار کیا اور بالر محمد عامر بھی شدید غصے میں آ گئے۔ محمد عامر نے اپنا ہاتھ زور سے زمین پر مارا اور فیلڈر کی طرف دیکھ کر چلانے لگے جس پر اس فیلڈر نے سورج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی کرنوں کی وجہ سے گیند نظر نہیں آیا، محمد عامر کے اس کے جواب پر مزید غصہ آیا کیونکہ اس فیلڈر نے سن گلاسز آنکھوں پر لگانے کی بجائے سر پر پہنی کیپ پر لگا رکھی تھی، محمد عامر نے غصے کے انداز میں ہی فیلڈر کو اشارہ کیا کہ عینک اپنی آنکھوں پر لگاؤ۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں محمد عامر کی حالت دیدنی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *