عمران خان اجازت دیں تومیں بنی گالہ کے قریب اپنا گھر شفٹ کرنےکو تیار ہوں، اداکارہ میرا

meera

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فلمی اورسٹیج اداکارہ اپنی منفرد انگریزی اور عجیب و غریب بیانات کے ذریعے میڈیا کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ۔ایک بار پھر انھوں نے حیران کن بیان دے ڈالا ہے۔اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ماں اجازت دے تو بنی گالاکے قریب اپنا ایک چھوٹا سا گھر تعمیر کرکے پی ٹی آئی کے ورکرز اور رہنمائوں کی خدمت کرتے کرتے گزار دوں۔عمران خان سے عشق بھی نہیں اور نہ ہی ان سے شادی کی خواہش ہےلیکن انکے ویژن پر جان قربان کرنے کو دل کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی انٹرویو میں کیا ،اداکارہ میرا کا کہنا تھا بنی گالا صرف عمران خان کو پسند نہیں ہے بلکہ وہ علاقہ انہیں بھی بہت پسند ہے اگر ماں اجازت دیدے تو لاہور کی کوٹھی فروخت کر کے ایک منٹ میں بنی گالا پہنچ جائوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *