جسٹس آصف کھوسہ نے ن لیگ کی حکومت کی تعریف کردی

Image result for asif khosa

اسلام آباد: پانچ رکنی بینچ جس نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا میں شامل ایک جج نے پارلیمنٹ کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے پر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جمہوری اور آئینی طریقے سے نئے وزیر اعظم کا تقرر ایک خوش آئند عمل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ جو سپریم کورٹ بینچ کے سب سے سنئیر جج تھے نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی  تعریف کی ہے ۔ یہ تعریف انہوں نے سپریم کورٹ بار کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کی ۔ چونکہ 10 اگست کو ہونے والی اس تقریب سے میڈیا کو دور رکھا گیا تھا اس لیے اس سے قبل جج کے بیان کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا لیکن تین اہم وکلا نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ جسٹس کھوسہ نے آئین پر عمل کرنے پر تسلی کا اظہار کیا اور حکومتی جماعت کی بھر پور تعریف کی۔ منیر کاکڑ کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نے جمہوری طریقے سے حکومت کے پر امن انتقال پر اظہار تشکر کیا اور۔ کھوسہ صاحب نے کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی ۔ ایک دوسرے وکیل کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نے بتایا کہ نواز شریف کو قانون کے عین مطابق حکومت سے بر طرف کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ جسٹس کھوسہ پانامہ معاملے کا فیصلہ کرنے والے پانچ ججز میں سب سے سینئر تھے جنہوں نے ایک موقع پر نواز شریف کے لیے سیسیلین مافیا کے الفاظ استعمال کیے جو آج بھی میڈیا میں موضوع بحث ہیں۔


courtesy:https://tribune.com.pk/story/1484160/judge-ousted-sharif-praises-pml-n-implementing-sc-verdict/

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *