وزیراعظم 23 اگست کو مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے!

اسلام آباد -مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس23اگست کو طلب کرلیاگیا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اجلاس کی صدارت کرینگے ،چاروں وزرائے اعلیٰ،کونسل کے ممبر،وزراء اوردیگرحکام شریک ہوں گے،اجلاس میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور کیا جائیگا اور قومی واٹر پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 اگست کو طلب کرلیاگیا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے ،چاروں وزرائے اعلی،کونسل کے ممبروزراء اوردیگرحکام شریک ہوں گے ، اجلاس میں ایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ متوقع ہے ،دیامربھاشا ڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کیے جا نے کاامکان ہے۔نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور بھی متوقع ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں قومی واٹر پالیسی کی منظوری کا امکان ہے ،کیرتھرکنال ،پٹ فیڈرز کو پانی کی کمی پوری کرنیکی حکمت عملی کی منظوری متوقع ہے ،اجلاس میں گیس دریافت کے علاقے کی5 کلومیٹر حدود میں آبادی کو گیس فراہمی پالیسی پیش کی جائیگی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *