وزیراعظم کا "بیٹا" غیر قانونی کاموں میں ملوث ؟

download

اسلام آباد۔ وفاقی تحقیقاتی ادار ے ایف آئی اے نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مبینہ ’’بیٹے‘‘ کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق امجد عباسی خود کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ظاہر کر کے غیر قانونی بھرتیوں ،گوادر میں اراضی کی منتقلی، اعلیٰ عہدوں کے تبادلوں و دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث تھا ۔وزیر اعظم کے مبینہ بیٹے کودرجنوں شکایات موصول ہونے کے بعد ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم وزیراعظم کا صاحبزادہ نہیں بلکہ جان بوجھ کر اپنے آپ کو ان کا بیٹا ظاہر کرتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے مختلف جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کہیں خود کو وزیراعظم کا بیٹا اور کہیں کو آرڈینیٹر ظاہر کرتا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *