عمران خان جلسوں میں آنے والی خواتین کو "مائیں بہنیں" کیوں نہیں کہتے؟ عائشہ گلالئی نے انکشاف کردیا

ayesha gulalai

اسلام آباد:عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین جلسوں میں خواتین کو میری بہنیں، میری بیٹیاں کہتے ہیں جبکہ عمران خان "میری خواتین" کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں- کیا پی ٹی آئی کارکنوں کو یہ بات تسلیم ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شادی کو بھی الیکشن سٹنٹ بنا کر پیش کیا- عائشہ گلالئی نے طاہر القادری کے حوالے سے کہا کہ طاہر القادری -کسی کے کہنے پر ملک میں فساد برپا کرنے آجاتے ہیں- پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد اور عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرنیوالی خاتون رکن پارلیمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب جماعت اسلامی کے پیچھے چھپ رہے ہیں جماعت اسلامی کو چائیے کہ اب وہ عمران نیازی کو ان کے پیچھے نہ چھپنے دیں۔ جماعت اسلامی کو اپنے عمل پر ایک دن پچھتاوا ہوگا۔خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو عزت اور احترام دلانا چاہتی ہیں اور خواتین بےنطیر بھٹو بن سکیں۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے سلسلے میں پارلیمنٹ نے خواتین کو تحفظ دلانے کا بل پاس کیا ہواہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عائشہ گلالئی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کو آڑۓ ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری اپنے آپ کو مذہبی اسکالر سمھجتے ہیں جبکہ وہ انہیں صرف ایک انتہاپسند سمجھتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *