ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف دلانا ہے تو طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، زید حامد

zaid

 زید حامد کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلوانا ہے تو پھر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کا کہنا ہے کہ جب تک عوامی تحریک کے سربراہ پاکستان میں ہی قیام نہیں کرتے تب تک سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں ملے گا۔زید حامد نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے دلچسپ مطالبہ کیا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ ملک سے باہر نا جا سکیں۔ طاہر القادری پاکستان آ کر کچھ روز قیام کرتے ہیں، حکومت پر دباو ڈالتے ہیں اور پھر دوبارہ واپس کینیڈا چلے جاتے ہیں۔ اسی لیے حکومت کبھی بھی دباو میں نہیں آتی اور سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں مل پاتا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی علامہ طاہر القادری پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف دلوانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم کچھ روز کے قیام کے بعد وہ دوبارہ کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *