سپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دے دیا

میڈرڈ (آئی این پی ) سپین کی عدالت نے 2010 میں بحری جہاز پر صیہونیوں کے حملے کے کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو اور 2010 کی کابینہ کے 7 دیگر ارکان کوغزہ کے محصور عوام کیلئے امداد لے جانیوالے مرمرہ بحری جہاز پر حملے کا مجرم قراردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ افراد جب سپین میں داخل ہوں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے۔یہی نہیں 2001 میں بھی سپین کی عدالت نے غزہ پر اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے انسانی حقوق کے کارکن بحری جہازوں پر سوار ہو کر امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی جانب روانہ ہوئے تھے تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں لیکن اسرائیل نے زیادہ تر بحری جہازوں کو روک لیا جبکہ اسرائیلی کمانڈوز نے مرمرہ بحری جہاز پر حملہ کرکے جہاز پر سوار 10 کارکنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *