مشرف کو نہ ہٹاتا تو وہ مارشل لاء لگانے والے تھے، آصف زرداری

Image result for ‫آصف زرداری‬‎

لاہور-سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کو میں ہی ہٹا سکتا تھا اوران کو میں نے ہی ہٹایا ،اگر ایسا نہ کرتا تو وہ دوبارہ مارشل لاءلگا دیتے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا” 92نیوز“ کے پروگرام ”ہوکیا رہاہے‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ وفاق اور پنجاب میں نواز شریف کی جماعت کی حکومت ہے ،جمہوریت کو خطرہ کس سے ہے؟جی ٹی روڈ مشن میں بھی ان کو ناکامی ہوئی ،پورے کارواں میں پولیس کے ہی دس ہزار لوگ تھے۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے پنجاب میں ن لیگ کو حکومت بنانے دی لیکن اب وہاں حکومت ہم بنائیں گے۔آصف زرداری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے بہت سے رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبر پختون خوا میں سونامی کا خاتمہ ہو چکا ہے ان کے بیانات صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہم نے فوج کو مضبوط کیا اور یہ لوگ نواز شریف کو متنازع بنارہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *