قطر کا ایسا انکار کہ شہری حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے!

مکہ -سعودی عرب اور قطر کے درمیان سنگین تنازعے کے باعث اس سال قطر کے زائرین کے لئے حج کی سعادت حاصل کرنا ناممکن نظر آ رہا تھا۔ صورتحال میں اس وقت بڑی تبدیلی آئی جب سعودی فرنروا شاہ سلمان کے حکم پر قطری زائرین کو سعودی عرب لانے کے لئے انتظامات شروع کر دئیے گئے، مگر اب یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ سعودی ائرلائن کو قطر میں لینڈنگ کی اجازت نہیں مل رہی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے اس کی پروازوں کو ملک میں لینڈ کرنے اور حجاج کو لیجانے کی اجازت تا حال نہیں دی گئی ہے۔ سعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ کئی دن قبل قطر میں لینڈنگ کی اجازت کیلئے درخواست دی گئی تھی لیکن قطری حکام کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ درخواست سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ قطری حجاج کو سعودی عرب لانے کیلئے سعودیہ ائیرلائن کو قطر میں لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان نے قطری حجاج کی سعودی عرب آمد کیلئے زمینی سرحد کھولنے کا حکم بھی دیا تھا جبکہ قطری حجاج کا سعودی عرب کے خصوصی مہمانوں کے طور پر استقبال کرنے اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کو کھولنے اور قطری حجاج کو لانے کے فیصلے کی بڑے پیمانے پر تحسین کی گئی تھی مگر قطری حکام کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں ملا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *