مال روڈ پر دہشت گردی کا سنگین خطرہ، ہائی الرٹ جاری!

Image result for mall road faisal chowk lahore

لاہور -پاکستان کے حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے مال روڈ پر دہشتگردی کے خطرے پر الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ لاہور اس سے ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی کا خطرہ شدید ہے ، حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق دہشتگرد لاہور میں آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔حساس ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے الرٹ میں کہا گیاہے کہ دہشتگرد مال روڈ پر معصوم شہریوں اور حساس بلڈنگ کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیےجائیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی ادارے کی جانب سے وکلاءکو بھی سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے آ گاہ کر دیا گیاہے اوراحتجاج منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے ۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا گیاہے کہ وہ کل مال روڈ پر اکھٹےنہ ہوں کیونکہ دہشتگرد فیصل چوک پر دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *