عائشہ گلالئی کیس میں بننے والی پارلیمانی کمیٹی کا معاملہ لٹک گیا

Image result for ayesha gulalai and imran

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن کی جانب سے تاحال نام ہی موصول نہ ہو سکے ہیں ،ذرائع کے مطابق دس رکنی کمیٹی میں اپوزیشن نے کے ارکان کی شمولیت بھی تھی جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے تاحال اپنے اراکین کے نام نہیں دیے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کوپارلیمنٹ میں اخلاقیات کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *