ایشیا کپ ہاکی 11 اکتوبر سے بنگلا دیش میں ہوگا!

Image result for ‫ہاکی‬‎

 لاہور -ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جو 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلادیشی دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *