گلوکار بلال خان انتقال کرگئے؟

Image result for ‫گلوکار بلال خان‬‎

کراچی -نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی موت کی جھوٹی خبر نے میڈیا پر ہلچل مچادی تاہم گزشتہ خبروں کی طرح یہ خبر بھی جھوٹی نکلی جس کی تصدیق خود بلال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے متعدد اداکاروں کی موت کی جھوٹی خبر آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے  ، جھوٹی موت کی افواہوں کا شکار اب تک متعدد اداکار بن چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور ٹی وی اداکارہ شوئیتا تیواری شامل ہیں اور اب ان میں پاکستانی گلوکار بلال خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

 نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ کھینچ لی ، بلال نے مقامی اخبار کی ایک نیوز جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں ابھی مرا نہیں بلکہ زندہ ہوں۔
View image on Twitter

بلال خان کے مداحوں نے خبرکی تصیح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جان کر بہت خوش ہیں کہ ان کے پسندیدہ گلوکار زندہ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ نیوز میں حقیقت میں اداکار بلال خان کی بات کی جارہی ہےجو چند سال پہلے سیٹ پر آگ لگنے کی وجہ سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

؎View image on Twitter

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *