جمائما کو ماضی کی یادیں ستانے لگیں !

download

لندن ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان علیحدگی کے باوجود ان کے بچوں کی بھر پور طریقے سے پرورش کر رہی ہیں ۔عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان یوں تو اپنی ماں جمائما خان کے ساتھ ہی رہتے ہیں لیکن چھٹیوں میں وہ پاکستان آکر کچھ وقت اپنے والد کے ساتھ بھی گزارتے ہیں ۔دوسری جانب جمائما خان اپنے بیٹوں کی پرورش کرنے کے ساتھ ساتھ سابق شوہر کی سیاسی سطح پر حمایت کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاناما کیس کے دوران جمائما خان نے اکثر اوقات نواز شریف کے خلاف کھل کر بیانات دئیے اور فیصلہ آنے پر بھی گرمجوشی کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا ،یہ فطری بات ہے کہ عمران خان بھی سیاسی سطح پر حمایت اور بچوں کی بھر پور پرورش کرنے پر جمائما خان کے کردار سے خوش ہو نگے ۔

Good riddance to the man who tried to get me jailed when I was pregnant with my 2nd child on trumped up (non bailable) charges of smuggling. https://twitter.com/skynews/status/890889870457139201 

اب جمائما خان نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا ۔انہوں نے جو تصوئیر شیئر اس میں سلمان خان ڈائنا سور کا کوس چیوم زیب تن کیے ہوئے ہیںجبکہ قاسم خان انتہائی حیرانگی کے ساتھ کسی چیز کو دیکھ رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے جمائما خان نے کہا کہ میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں جب سلمان خان بڑے پیٹ والے ڈائنا سور کا کوس چیوم پہن کہیں بھی چلا جاتا تھا اور قاسم کسی لڑنے والے انسان کی طرح لگتا تھا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *