معروف اداکار اشرف راہی کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے تین لاکھ کی امداد

حکومت پنجاب نےسینئراداکاراشرف راہی کی امدادکیلئے تین لاکھ روپے منظورکرلئے ۔اداکارہ ریشم نے گزشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے انہیں تین لاکھ روپے کاچیک وصول کرایا ۔واضح رہے اشرف راہی گزشتہ کئی برس سے د ل اور جگرکے عارضے میں مبتلاہیں ۔اشرف راہی فلم ، ٹی وی، ریڈیو اور سٹیج کے جانے مانے اداکار ہیں اور ایک وقت تھا جب سٹیج کا کوئی ڈرامہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا- تاہم اب وہ صاحب فراش ہیں اور کافی کمزور ہوگئے ہیں- اشرف راہی نے امدادی چیک ملنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *