ایشا دیول دوسری شادی کر رہی ہیں، لیکن کس سے؟ حیرت انگیز خبر

devil

ممبئی :معروف بھارتی اداکارہ ایشادیول نے بھارت تختانی سے دوسری مرتبہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ ایشادیول بچے کی ماں بننے والی ہیں اورانہوں نے بھارت تختانی سے 2012میں شادی کی تھی ۔چنددن قبل اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی تصاویرسوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرشیئرکی تھیں اورگزشتہ دنوں ان کے ایک کارحادثے میں شدیدزخمی ہونے کی خبرآئی تھی جس کے بعدوہاں پرموجودلوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچانے کی بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں بناناشروع کردی تھیں۔جوڑااب دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہاہے۔یہ آپ کوسن کرعجیب لگے گامگریہی سچ ہے۔شادی میں سات پھیرو ں کی بجائے تین پھیرے لیے جائیں گے۔سندھی کلچرکے مطابق دوسری مرتبہ شادی ایک روایت ہے جوکسی بھی خاتون کی گودبھرائی کی رسم کے وقت منعقدکی جاتی ہے۔اداکارہ ایشادیو ل کاجوڑاڈیزائنرنیالولانے ڈیزائن کیاہے-یہ وہی ڈیزائنرہیں جنہوں نے 2012میں ایشاکی شادی کے وقت ان کاجوڑاڈیزائن کیاتھا۔تقریب میں ایک سندھی پادری کومدعوکیاجائے گاجومنترپڑھے گااوردلہن اوراس کے ہونے والے بچے کودعائیں دے گا۔تقریب میں خاندان کے افرادایشادیول کی پیشانی پرتیل لگائیں گےاورسب کے سامنے اس کونہلائیں گے۔اس کے بعدمہندی کی تقریب اورناچ گاناہوگا۔ایشانے اپنے لباس کے حوالے سے نجی خبررساں ادارے کوبتایاکہ نیتاایک بہترین ڈیزائنرہیں انہوں نے اس تقریب کے علاوہ میری فلمو ں کے لیے بھی جوڑے ڈیزائن کیے ۔بھارت اورمیں بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہن رہے ہیں ۔اورمیں چاہتی ہوں کہ وہ ہی صرف میرے جوڑے ڈیزائن کر یں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *