نوازالدین صدیقی کی پریشانی کی شرمناک وجہ سامنے آگئی!

ممبئی -بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی جو آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ،ان کی جلد ہی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جس کا نا م ’بابو موشائی بندوک باز ‘ ہے ،ان کا کہناہے کہ انہوں نے جس طرح کے بولڈ سین اس فلم دیئے ہیں اس سے پہلے انہوں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا ،جس کیلئے وہ پر وہ مطمئن نہیں تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم بابو موشائی میں انہوں نے اداکارہ بدیتا باگ کے ساتھ جوانتہائی بولڈ سین عکسبند کروائے ہیں وہ ان کی حقیقی زندگی سے ذرا بھی میل نہیں کھاتے ،اس لیے اس کیلئے بہت زیادہ پریشان بھی تھا۔ ان کا کہناتھا کہ جب آپ ایسے سین کرتے ہیں جو حقیقی زندگی سے بالکل بھی تعلق نہیں رکھتے تو پھر انہیں عکسبند کرواتے ہوئے بہت زیادہ گھبراہٹ ہوتی ہے، لیکن بدیتا باگ نے مجھ پر بھروسہ کیا اور اس طرح ہم نے سین بہت اچھے سے عکسبند کروا لیے۔
واضح رہے کہ بدیتا باگ بنگالی اداکارہ ہیں اور وہ فلم بابو موشائی بندوک باز میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ لیڈ رول کر ہی رہیں اور فلم 25اگست کو ریلیز کی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *