علی ظفر رشتے میں عامر خان کے بہنوئی نکلے!

گلوکارعلی ظفر کے عامر خان کے بہنوئی ہونے کا انکشاف

لاہور-فلم نگری میں بہت سے ایسے اداکار ہیں جن کے اپنے رشتہ دار بھی اس شعبے سے وابستہ ہیں تاہم بہت ہی کم لوگوں کو ان اداکاروں کے رشتوں کا پتہ ہوتا ہے۔ بالی ووڈ میں ایسے متعدد اداکار ہیں جن میں سونم کپور، رنویر سنگھ جو کہ فرسٹ کزن ہیں۔ عامر خان اور علی ظفر بھی آپس میں کسی نہ کسی رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔ عامر خان اور علی ظفر کے رشتہ دار ہونے پر آپ چونک گئے ناں واقعی عامر خان اور علی ظفر کی آپس میں گہری رشتہ داری بنتی ہے چلیں ہم آپکو بتاتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور پاکستان کے گلوکار علی ظفر بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ علی ظفر عامر خان کے “بہنوئی” ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی عامر خان کی کزن ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *