42 گیندوں پر شاہد آفریدی کی پہلی ٹی ٹوینٹی سنچری!
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ منگل کو نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ڈربی شائر نے ٹاس جیت کر پہلے ہیمپشائر کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔
اوپننگ کرنے والے سابق پاکستانی کپتان نے ابتدا سے جارحانہ انداز اپنایا جس کا ہیمپشائر کے باؤلرز کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
— NatWest T20 Blast (@NatWestT20Blast) August 22, 2017
آفریدی نے اپنی نصف سنچری 20 گیندوں پر مکمل کرتے ہوئے ہیمپشائر کو بہترین آغاز فراہم کیا لیکن وہ نصف سنچری کے بعد اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب 65 کے انفرادی اسکور پر عمران طاہر کی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ ہوا۔ سابق کپتان نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف 42 گیندوں پر سنچری بناتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
— NatWest T20 Blast (@NatWestT20Blast) August 22, 2017
شاہد آفریدی سات چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 101 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور ان کی اس اننگز کی بدولت ہیمپشائر نے کوارٹر فائنل میں ڈربی شائر کو 250 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔
— NatWest T20 Blast (@NatWestT20Blast) August 22, 2017
ہیمپشائر کی جانب سے جیمز ونس 55 اور جارج بیلی 27 رنز بنانے کر دیگر نمایاں بلے باز رہے :-