پی ٹی آئی کےمرکزی نائب صدر کو ہارٹ اٹیک

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں عمر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔شعیب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کے بھانجے محسن لطیف کے مخالف امیدوار تھے اور انہیں ہرا کر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے تھے۔شعیب صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں عمر ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کی صحت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے تمام جلسوں کے انتظامات دیکھتے ہیں اور اس مناسبت سے انہیں جلسہ سپیشلسٹ بھی کہا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *