نیب ایک ایسا بڑا سکینڈل منظرعام پر لے آیا کہ آپ ہکا بکا رہ جائیں گے !

download

کراچی ۔ سندھ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیاہے۔نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ایڈیشنل اکائونٹ افسر مشتاق شیخ نے اربوں روپے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی کے بعد سندھ کا سب سے بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیاہے۔ نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ایڈیشنل اکائونٹ افسر مشتاق شیخ نے اربوں روپے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔ ہالا کا رہائشی اکائونٹس آفیسر مشتاق شیخ کروڑوں روپے زمین میں دفن کرتا تھا۔27 بینک اکائونٹس رکھنے والے کے پاس 70کروڑ سے زائد رقم ،10 بنگلے،6 فلیٹس،درجنوں دکانیں، اور ساڑھے چار کلو سونے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔مبینہ کرپشن کی کمائی سے معمولی کلرک گریڈ 18 تک پہنچتے پہنچتے ارب پتی بن گیا۔ نیب کو ملزم کے رقم گنتے گنتے مہینوں لگ گئے۔ تحقیقات کے دوران علم ہو کہ 1996 میں سوزکی خیبر پر سفر کرنے والا آج 43 قیمتی گاڑیوں کا مالک بن چکا ہے۔مشتاق شیخ کی کراچی، حیدرآباد اور ہالا میں کروڑوں روپے کی زمینیں ہیں جس کے صرف ایک پلازہ میں ساڑھے 7کروڑ کی دکانیں موجود ہیں۔ مشتاق شیخ کے اس مبینہ ناجائز کمائی میں اہلیہ نثاربانو، بیٹیوں صفورا اور مریم شیخ جبکہ بیٹے ذوالقرنین اور معید شیخ نے بھی کروڑوں کی پراپرٹیز اور بینک اکائوئنٹس بنائے۔ نیب نے ایک طالبہ بیٹی کی آمدن سے زیادہ بینک ٹرانزکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *