ایکسائز والے نمونہ نمبر پلیٹس میں بھی مال کھانے لگے،شہریوں کا ڈی جی ایکسائز سے نوٹس لینے کا مطالبہ

bqa

محکمہ ایکسائز لاہور نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کا کام تو شروع کیا ہوا ہے لیکن ساتھ ہی شہریوں سے مال بھی سمیٹا جارہا ہے۔ جو شہری نمونہ پلیٹ کے پیسے جمع کراتے ہیں انہیں ٹوکن دے کر کہا جاتا ہے کہ آپ کو TCS کورئیرکے ذریعے گھر کے ایڈریس پر نمبر پلیٹ بھیج دی جائے گی تاہم معلوم ہوا ہے کہ بے شمار شہریوں کو چارپانچ ماہ سے نمبر پلیٹس نہیں ملیں۔ اس دوران اگر ایکسائز والے دوبارہ گاڑی چیک کریں تو ٹوکن دکھانے پر جواب دیتے ہیں کہ آپ خود جاکر آفس سے نمبر پلیٹ کیوں نہیں حاصل کرلیتے؟ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ جب ہم فیس کے ساتھ کوریئرکے پیسے بھی دیتے ہیں تو پھر ہمیں دوبارہ دفتر سے نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے کیوں کہا جارہا ہے؟ شہریوں کے مطابق ایکسائز کا عملہ TCS کی فیس اپنی جیبوں میں ڈال کر شہریوں کو دفترمیں آنے پر نمبر پلیٹیں دیتاہے۔ عوام نے ڈی جی ایکسائز سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *