دوستوں سے شرط لگا کر دریائے نیلم میں چھلانگ لگانے والے بدقسمت نوجوان کی لاش مل گئی

ایبٹ آباد: کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش بر آمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے گوجرانوالہ کا رہائشی انیس سالہ نوجوان علی ابرار کی لاش 5 دن بعد پٹن کے قریب دریا سے بر آمد کر لی گئی۔پولیس قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالےکرے گی۔یاد رہے کہ نوجوان علی ابرار اپنے دیگر پانچ دوستوں کے ہمراہ سیر کیلئے ایبٹ آباد کوہالہ کے مقام گیا۔ دیگر پانچ دوستوں نے اسے پندرہ ہزار روپے اور ایک موبائل دینے کی شرط لگائی کہ وہ دریا میں چھلانگ لگا کر دریا پار کرے۔

ll

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *