امریکا سے کسی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

امریکا سے مالی یا عسکری امداد نہیں بلکہ اس کا اعتماد اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں، جنرل قمر باجوہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی -آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم اپنی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور نئی امریکی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ ہم امریکا سے کسی بھی مالی یاعسکری امداد نہیں بلکہ اس کا اعتماد، مفاہمت اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔ افغانستانمیں امن کا قیام پاکستان کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دوسرے کسی اور ملک کیلئے اہمیترکھتا ہے، ہم نے افغانستان میں قیام امن کیلیے بہت کچھ کیا ہے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد و قومی پالیسی کے مطابق جب کہ آئندہ بھی اس سلسلے میں مزید اقدام کرتے رہیں گے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی بہت اہم ہے تاہم ہمارے کردار اور قربانیوں کو تسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے، افغانستان کی طویل ترین جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کامیابی کی ضمانت ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *