آئینی ماہرین نے 63-62 ختم کیے بغیر نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

Related image

اسلام آباد : نوازشریف پھر وزیراعظم، ن لیگ نے طریقہ ڈھونڈ نکالا، عملدرآمد کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اجلاس ہوا، اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت آئینی ماہرین بھی شریک تھے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میںترمیم کے معاملہ پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں آئینی ماہرین سے رائے بھی لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62کی شق ایف ون کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی شقوں کی اسلامی روح کو کسی صورت چھیڑا جائے گا۔ ترمیم میں صرف نا اہلی کی سزا اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ دیکھئے اب مسلم لیگ (ن) آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *