دلہے نے شادی والے دن بھری محفل میں دلہن کا شرمناک راز کھول دیا!

لندن -شادیوں میں بسااوقات کچھ انوکھے اور عجیب واقعات رونما ہو جاتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں کھڑے ہو کر اپنی دلہن کے متعلق ایسا اعلان کر دیا کہ وہاں موجود ہر شخص سکتے میں آ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ خواتین کی ویب سائٹ Mumsnetپر ایک خاتون نے سنایا ہے۔ خاتون نے لکھا ہے کہ ”کچھ عرصہ قبل میں ایک شادی میں شریک ہوئی۔ تقریب تمام وقت بااحسن چلتی رہی لیکن اچانک دولہا سٹیج پر کھڑا ہو گیا اور اپنی دلہن کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ آج تک کسی دولہا نے نہ کہیں ہو گی۔ اس نے کھڑے ہو کر کہا کہ ’میں آپ سب لوگوں کو اپنی دلہن کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس نے گزشتہ 6ماہ سے میرے شہ بالے کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ مجھے یہ سب کچھ پہلے ہی معلوم تھا، میں نے یہ شادی اس لیے کی تاکہ اس کے والدین کی بھاری رقم شادی کی تقریب پر خرچ ہو سکے۔‘یہ سنتے ہی مہمان حیرت زدہ رہ گئے اور اکثر اٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔ دولہا وہاں سے نکلا اور اسی ہوٹل کی بار میں جا کر شراب پینے لگا اور پھر واپس اپنے ہنی مون والے کمرے میں آ گیا۔ یہ کمرہ بھی دلہن کے ماں باپ نے ان کے لیے بک کروا رکھا تھا :-“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *