شاہد آفریدی کی پہلی ٹی ٹوینٹی سنچری نے ریکارڈ بک کو تہس نہس کردیا!

Image result for afridi maiden t20 century

لندن -شاہد آفریدی کی ایک اننگز نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا، وہ ٹوئنٹی 20 میں سنچری بنانے والے پاکستان کے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے، مختصر ترین فارمیٹ میں تیز ترین تھری فیگر اننگز بنانے والے دوسرے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، سب سے زیادہ میچ کھیل کر یہ کارنامہ انجام دینے کا منفرد ریکارڈ بھی ان کے نام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹارآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انگلش ٹوئنٹی20 بلاسٹمیں ڈربی شائر کیخلاف ہیمپشائر کی جانب سے 42 بالز پر سنچری بنائی، وہ 43 گیندوں پر 101 رنز اسکور کر کے رخصت ہوئے، اس کی بدولت ٹیم کو 101 رنزسے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے کئی ریکارڈ بھی بنائے، یہ ان کی مختصر ترین فارمیٹ میں پہلی تھری فیگر اننگز ہے،کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے یہ دوسری تیز ترین سنچری ثابت ہوئی، ان سے قبل احمد شہزاد نے 40 بالز پر تہرے ہندسوں میں رسائی پائی تھی، انگلش ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں آفریدی نے چوتھی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کیا، پہلی سنچری مکمل کرنے کیلیے آفریدی کو222 اننگز تک انتظار کرناپڑا جوکسی بھی کھلاڑی کی جانب سے میچز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

سابق ریکارڈ عمراکمل کے نام تھا جنھوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی سنچری187 ویں اننگز میں بنائی تھی۔ یہ آفریدی کا 256 واں میچ تھا، میچ کے لحاظ سے صرف ایک کھلاڑی آندرے رسل (218) کو ہی سنچری کیلیے 200 سے زائد میچز تک انتظار کرنا پڑا۔ اس وقت آفریدی کی آفیشل عمر 37 برس اور 174 دن ہے، اس طرح وہ پہلی ٹوئنٹی 20 سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے معمر ترین اورمجموعی طور پر چھٹے عمررسیدہ کھلاڑی ہیں، اس معاملے میں ریکارڈ پال کولنگ ووڈ کے پاس ہے جنھوں نے41 برس کی عمر میں گزشتہ ماہ اسی ٹورنامنٹ میں سنچری کا کارنامہ انجام دیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *