الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں فوج کو طلب کرلیا!

 انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد -الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہورضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔Image result for ‫فوج کی تعیناتی‬‎

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *