میکڈونلڈز نے انڈیا میں اپنی شاخیں بند کرنے کا اعلان کر دیا !

5

نئی دہلی ۔ امریکی فوڈ چین میک ڈونلڈز نے بھارت میں سرگرم اپنی 169 شاخوں کو بند کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میک ڈونلڈز انڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ملک میں ان کے حصہ دار کوناٹ پلازا ریسٹورنٹ چین نے فرانچائز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس بنا پر اس معاہدے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موجود میک ڈونلڈز کی 169 شاخوں کو عنقریب بند کر دیا جائیگا۔ادھر پلازا ریسٹورنٹس نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، لہذا ہم اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔دنیا کے گنجان ترین دوسرے ملک ہندوستان میں میک ڈونلڈز کی مجموعی طور پر 430 شاخیں سرگرمِ عمل ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *