سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا اعلان!

سرکاری ملازمین کو تنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی، وزارت خزانہ۔: فوٹو: فائل

 اسلام آباد -وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سرکاری ملازمین کوعیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ  ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہ عید قربان سے قبل ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کوتنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی جس کی وزارت خزانہ کی جانب سے باقائدہ منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پریکم ستمبربروزجمعہ سے 4 ستمبر بروزپیرتک چھٹیوں کا اعلان کیا  گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *