امریکا میں آج 70 کروڑ ڈالر کی لاٹری کا ڈرا ہے!

نیویارک -سوچیں اگر آپکی ستر کروڑ ڈالر کی لاٹری لگ جائے تو کیا ہو ، امریکا میں پاور بال لاٹری کا جیک پاٹ ستر کروڑ ڈالر ہو چکا ، لاٹری آج نکالی جائے گی۔ امریکا کی پاور بال لاٹری پر انعام تاریخ کا دوسرا بڑا انعام ہو گا۔ اس سے پہلے جنوری دو ہزار سولہ میں پاور بال لاٹری کا انعام ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر تھا۔ لاٹری کا ڈرا آج فلوریڈا کے شہر ٹیلا ہاسی  میں کیا جائے گا۔ پانچ سفید بال اور جیک پاٹ کا ایک سرخ بال نکالا جائے گا اور جیتنے والا ستر کروڑ ڈالر کا حقدار ہو گا۔ اگر جیتنے والا انتیس سال میں رقم لینے کا خوہشمند ہوا تو اسے ستر کروڑ ڈالر ملیں گے ، لیکن اگر وہ چاہے تو ایک قسط میں چوالیس کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر لے سکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *