اگر آپ بھی اس لسٹ میں ہیں توقربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کرسکتے!

اسلام آباد-وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی،وزارت داخلہ نے پابندی کی زد میں آنے والی 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لشکر جھنگوی ٗسپاہ صحابہ پاکستان ٗلشکر طیبہ پاکستان، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی اور رابطہ ٹرسٹ سمیت 65 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔صرف وہ تنظیمیں کھالیں جمع کر سکیں گی جنہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے این او سی جاری ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والوں کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف ’دہشت گردی ایکٹ‘ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سمیت مختلف نکات پر کام کیا جیارہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *